۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقام امام مہدی (عج) میں ختم قرآن کی پرنور محفل کا انعقاد

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ نے مقام امام مہدی (عج) کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران ختم قرآن کی پرنور محفل کا اہتمام کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ نے مقام امام مہدی (عج) کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران ختم قرآن کی پرنور محفل کا اہتمام کیا ہے۔

ختم قرآن کی یہ بابرکت محفل ہر روز شام (8:30) پرمقام امام مہدی (عج) میں منعقد کی جاتی ہے جس میں حفظ قرآن کے طلباء شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

ختم قرآن کی یہ محفل حفظ یونٹ کے رمضان پروگرامز کا حصہ ہے،رمضان پروگرام کی یہ قرآنی سرگرمیاں طلباء کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں، اور شرکاء اور سننے والے کے لیے ایک ترغیب ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز ہمیشہ سے کربلا شہر اور عراق کے متعدد گورنریٹس میں قرآنی پروگرام اور تربیتی کورسز کے انعقاد میں دلچسپی رکھتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران ملک بھر قرآنی سرگرمیاں اور تقاریب کا انعقاد کرتا ہے جن میں ختم قرآن کی محافل، فکری سیمینار، رمضان مقابلے، فورمز اور قرآنی شامیں شامل ہیں۔۔

یہ مرکزروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین شعبہ جات میں سے ایک ہے جس کا مقصد قرآنی علوم و تعلیمات کو فروغ دینا اور قرآن کریم اور اس کے علوم کے تمام شعبوں میں ایک متحرک قرآنی کمیونٹی کی تیاری میں مدد کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .